Get Adobe Flash player

ایف بی آر کو2ماہ میں 70ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع

ایف بی آر کو2ماہ میں 70ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے ۔گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر 11لاکھ 80ہزار ہوگئی ہے۔ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس لسٹ کے مطابق سال 2016کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد2ماہ میں 70ہزار اضافے سے گیارہ لاکھ 80ہزار ہوگئی ہے ۔لسٹ 12جون 2017کو اپ ڈیٹ کی گئی اور 10اپریل کو جاری ہونے والی ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں تعداد 11لاکھ 10ہزار تھی ۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2017سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائیلرز پر ٹیکس ریٹ مزید بڑھانے کے اقدامات کی وجہ سے سال 2017کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔ایف بی آر کے مطابق صرف ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں آنے والے افراد ہی کم شرح پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔