اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا ء شروع کردیا

عیدی لینے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کو عوام میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔عید پر نئے نوٹوں کی عیدی دینا پرآنی روایت ہے۔ نئے نوٹوں کا حصول ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ رہا ہے۔ البتہ گذشتہ چند برسوں سے اسٹیٹ بینک نے اس عمل کو سہل بنانے کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے۔ جس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔اضافی ضرورت کے تحت اسٹیٹ بینک نے اس سال برانچ نیٹ ورک بڑھا دیا ہے۔نئے نوٹ لینے آئے چند صارفین نے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سہولت کو عوام دوست اورآسان قرار دیا۔مرکزی بینک نے ایس ایم ایس سروس سے گذشتہ سال 22 ارب روپے مالیت کے نوٹ فراہم کئے تھے۔ اس سال اس سہولت سے 40-45 ارب کے نوٹ جاری کرنے کے اندازے ہیں۔ایس ایم ایس سے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 23جون تک جاری رہے گا۔