ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تیل کی کھپت میں 57 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے دوران جولائی 2016ء سے مارچ 2017ء تک ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تیل کی کھپت میں 57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق  گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ میں تیل کی کھپت میں 55 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اسی عرصے کے دوران بجلی کے شعبہ میں تیل کی کھپت 33 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران تیل کی کھپت 34فیصد رہی تھی تیل کی کھپت میں یہ کمی بعض تھرمل پاور پلانٹ کی مرمت کی وجہ سے ہوئی ہے۔