رواں سال صنعتی شعبہ کو 7.3 فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر

 حکومت نے مالی سال 2017-18ء میں صنعتی شعبہ کو 7.3 فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 6.4 فیصد، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے لئے 6.3 فیصد، سمال سکیل ہائوس ہولڈ مینوفیکچرنگ کے لئے 8.2 فیصد، کنسٹرکشن 22.1 فیصد اور بجلی کی پیداوار، گیس ڈسٹری بیوشن کے لئے 12.5 فیصد ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ صنعتی شعبہ کو مالی سال 2017-18ء میں خاص اہمیت دی گئی ہے۔