ایف بی آر کو2ماہ میں 70ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے

ایف بی آر کو2 ماہ میں 70 ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے ۔گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس لسٹ کے مطابق سال 2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد2 ماہ میں 70 ہزار اضافے سے گیارہ لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے ۔لسٹ 12 جون 2017 کو اپ ڈیٹ کی گئی اور 10 اپریل کو جاری ہونے والی ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں تعداد 11 لاکھ 10 ہزار تھی ۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2017 سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائیلرز پر ٹیکس ریٹ مزید بڑھانے کے اقدامات کی وجہ سے سال 2017 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔ایف بی آر کے مطابق صرف ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں آنے والے افراد ہی کم شرح پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔