Get Adobe Flash player

ایف بی آرکافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں1 فیصداضافے کا فیصلہ

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد ٹیکس کی شرح کو سترہ فیصد کے معیار کے برابر لانا ہے، واضح رہے فنانس ایکٹ دوہزار تیرہ کے تحت سیلز ٹیکس کی معیاری شرح سولہ سے بڑھا کر سترہ فیصد کردی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال بھی ایف ای ڈی کی شرح اسٹینڈرڈ ریٹ سے ایک فیصد کم رکھی گئی تھی، جس میں اب اضافے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی حکومت کی آمدنی میں اضافے کا اہم ذریعہ ہے، تاہم اب اس بات کا انحصار وزارت خزانہ پر ہے کہ وہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی تجویز قبول کرے یا مسترد کر دے۔