صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کے بھائو میں بالترتیب 85 روپے اور 100 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 41 ہزار 957 روپے سے کم ہو کر 41 ہزار 871 روپے اور فی تولہ کی قیمت 48 ہزار 950 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 850 روپے رہ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کی مندی سے 1 ہزار 294 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 38 ہزار 460 روپے سے کم ہو کر 38 ہزار 382 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ صرافہ مارکیٹوں میں چاندی تیزابی فی 10 گرام کے بھائو 630.00 روپے اور فی تولہ کی قیمت 735.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی فی 10 گرام کی قیمت 19.72 ڈالر سے کم ہو کر 19.40 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔