Get Adobe Flash player

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اڑھائی گنا اضافہ

رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے تقریبا اڑھائی گنا زائد ہے۔ تین سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی سرمایہ آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 2 ارب 97 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال سے 133 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2011 کے بعد پہلی بار ملک میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی سرمایہ آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یورو بانڈز ، ٹیلی کام لائسنسز اور تیل و گیس کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ لگایا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ زخائر 78 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 12  ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔