Get Adobe Flash player

چین میں سروسز پروڈکشن انڈیکس نے مئی میں 8.1 فیصد وسعت اختیار کی

چین کا سروس سیکٹر روزافزوں ترقی کر رہاہے،مئی میں سروسز پروڈکشن انڈیکس نے سالانہ بنیادوں پر 8.1 فیصد وسعت اختیار کی۔چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (ایف اے آئی) کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں کاروبار سرگرمیوں کا انڈیکس 53.5 پر آگیا جس کے باعث مئی میں سروسز پروڈکشن انڈیکس نے سالانہ بنیادوں پر 8.1 فیصد وسعت اختیار کی۔چین کے کل جی ڈی پی میں سروسز سیکٹر کا حصہ 51.6 فیصد ہے جو کہ درمیانی آمدنی رکھنے والے ممالک کے مقابلے خاصا کم ہے جہاں یہ حصہ داری 57 فیصد پر ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں سروسز سیکٹر جی ڈی پی کے 74 فیصد کے مساوی ہے۔