چین کی فکسڈ ایسٹ کیلئے 7.6 بلین ڈالر مالیت کی منظوری دی

چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (ایف اے آئی) نے مئی میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ کے 7.6 بلین ڈالر مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی۔جمعرات کو چینی ادارے این ڈی آر سی نے کہا ہے کہ انھوں نے ماہ مئی میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ کے 7.6 بلین ڈالر کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ادارے کی ترجمان منگ وی کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں زیادہ تر منصوبے توانائی،آبی وسائل کے تحفظ اور صنعتی پیداوار کے ہیں،چین میں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ(ایف آئی اے)مستحکم ہونے کے عشاریئے ظاہر کئے گئے ہیں،اس عرصہ میں ایف آئی اے میں 8.6 فیصد وسعت اختیار کی۔ایف آئی اے میں انفراسڑکچر ،پراپرٹی،مشینری اور دوسرے فزیکل ایسسٹس شامل ہوتے ہیں۔