رمضان بازاروں میںاشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے319 رمضان بازاروں میںامدادی نرخ پر آٹا،چینی ،پھل،سبز یاں ، دالیں،چاول،چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ زراعت کے سٹال پر ارزاں نرخوں پر ایک کروڑ 24لاکھ43ہزار کلوگرام سبزیاں،پھل،دالیں چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش فراہم کی گئی ہیں جبکہ50 روپے کے امدادی نرخ پر گزشتہ 23روز میں86 لاکھ16ہزار کلوگرام چینی صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی۔گزشتہ روز250روپے کے امدادی نرخ پر1 لاکھ74ہزاردس کلوگرام آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے۔20کلوگرام کے 91702آٹا تھیلے اوپن مارکیٹ میں فراہم کئے گئے۔رمضان بازاروں میںمارکیٹ 10روپے کم نرخ پر ایک لاکھ10ہزارسے زائد کلوگرام چکن فروخت کیا گیا۔رمضان بازاروں میںمارکیٹ سے 9روپے کم کے امدادی نرخ 81روپے درجن انڈے فروخت کئے گئے۔گزشتہ روز میں رمضان بازار میں چکن کا نرخ 186روپے فی کلوگرام رہا ۔صوبہ بھر میں 1871مدنی دسترخوانوں پر ایک لاکھ52ہزار 657مرد وخواتین نے روزہ افطار کرنے کی سعادت حاصل کی۔