سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں اٹہتر کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نو مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران عالمی بنک سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے جبکہ اس دوران عالمی اداروں کو انتیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کی گئی۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر چوراسی کروڑ ڈالر کے اضافے سے بارہ ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ہو گئے۔