Get Adobe Flash player

پنجاب حکومت نے زرعی آمدنی والوں کا ڈیٹا مانگ لیا

پنجاب حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے ٹیکس پچانے کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو خط لکھا گیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے جن ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشواروں میں گزشتہ 3 سال کے دوران زرعی آمدنی ظاہر کی ہے ان تمام ٹیکس دہندگان کے نام،پتے، نیشنل ٹیکس نمبر، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر اور ٹیکس سے مستثنیٰ ظاہرکردہ زرعی آمدنی کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ ان ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ کا موازنہ کیا جاسکے کہ ان ٹیکس دہندگان نے گوشواروں میںظاہر کردہ ٹیکس سے مستثنیٰ آمدنی پر پنجاب میں زرعی ٹیکس اور آبیانہ اداکیاہے یا نہیں۔