Get Adobe Flash player

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 133 فیصد اضافہ

رواں مالی سال دس ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ ہوا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو ارب ستانوے کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل دوہزار چودہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب ستانوے کرور نوے لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ دس ماہ کے دوران فارن پبلک انویسٹمنٹ نو سو پچپن فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب چھ کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال اس مد میں انتیس کروڑتیرپن لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دس ماہ کے دوران غیر ملکی نجی سرمایہ کاری پندرہ فیصد کمی سے اکیانوے کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالررہی۔