ملک میں آلو کی قلت، بھارت سے آلو کی درآمد شروع

ملک میں آلو کی قلت کے باعث بھارت سے آلو کی درآمد شروع ہوگئی، واہگہ بارڈر سے ٹرکوں اور ٹرین کے زریعے آلو درآمد کئے جارہے ہیں، کراچی میں قیمت پچاس اور لاہور میں چالیس روپے فی کلو پر آگئی۔ ملک میں آلو کی قیمت میں استحکام کے لئے درامد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کردئیے گئے۔ اور پاکستان سے آلو کی برآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی۔ درامدکنندگان کے مطابق بھارت سے ٹرکوں اور ریل کے زریعے ڈیڑھ سو سے دو سو ٹن یومیہ آلو پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لاہور کی منڈی میں اڑتیس سے چالیس روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، تاہم کراچی اور سندھ میں مقامی آلو پچاس سے پچپن روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں جب تک سمندری راستے سے آلو نہیں آئے گا اس وقت تک قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی۔