پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی 46858.56 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کومندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 584.17 پوائنٹس کی کمی سے 46858.56 پوائنٹس پر بند ہوا ، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 8 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار 668 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 18 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار 605 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 22 کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار 950 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 584.17 پوائنٹس کی کمی سے 46858.56 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 361.33 پوائنٹس کی مندی سے 24317 .26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 378.60 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 926.60 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 365.08 پوائنٹس کی کمی سے 18916.65 پوائنٹس پر بند ہواا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 510.75 پوائنٹس کی مندی سے 15886.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس288 پوائنٹس کی کمی سے 22833.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 98 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 200 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ایکسائیڈ (پاک)کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 28.52 روپے کے اضافے سے 1026.02 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 20.50 روپے کی تیزی سے 2193 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 50 روپے کی مندی سے 7100 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 1945 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب (ر) کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 86 لاکھ 8 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 0.26 روپے سے شروع ہو کر 0.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 22 لاکھ 99 ہزار حصص کے سودے 3.29 روپے سے شروع ہو کر 3.55 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 98 لاکھ 69 ہزار 490 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 47 کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار 224 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 73 ارب 79 کروڑ 70 لاکھ 78 ہزار 475 روپے سے کم ہو کر 93 کھرب 64 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار 807 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 97 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہاجبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ 14 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔