اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر، یو رو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.15 روپے سے بڑھ کر 99.20 روپے اور قیمت فروخت 99.35 روپے سے بڑھ کر 99.40 روپے ہوگئی اسی طرح 75 پیسے کے نمایاں اضافے سے یورو کی قیمت خرید 135.25 روپے سے بڑھ کر 136 روپے اور قیمت فروخت 135.50 روپے سے بڑھ کر 136.25 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 166 روپے سے بڑھ کر 166.50 روپے ہوگئی۔