رواں مالی سال آٹو سیکٹر کے منافع میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ

 گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران آٹو سیکٹر کے منافع میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس گلوبل کے تجزیہ کار عاطف ظفر نے کہا ہے کہ گزشتہ جنوری تا مارچ 2014ء کے دوران 2 ارب روپے منافع حاصل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں شعبہ کا منافع ایک ارب 30 کروڑ روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کے منافع میں ہونے والے اضافے کا بنیادی سبب قیمت فروخت میں 3 فیصد اور فروخت میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں بھی آٹو سیکٹر کا نفع بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میں آٹو سیکٹر کی کامیابی میں زبردست بہتری ہوئی ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے آخری مہینوں کے دوران شعبہ کی شرح ترقی 3 تا 4 فیصد تک بڑھے گی۔