Get Adobe Flash player

پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں4.24 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات 21ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 سے اپریل 2014 تک مختلف ممالک کو 20 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (21کھرب 78 ارب 30کروڑ روپے) کی اشیا برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات 20ارب 14کروڑ 30لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح مذکورہ 10 ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات میں 4.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 ماہ میں اشیا کی درآمدات 36ارب 66 کروڑ50لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 37ارب10کروڑ 50 لاکھ ڈالر (38کھرب 45 ارب 42 کروڑ 10 لاکھ روپے) تک پہنچ گئیں۔