Get Adobe Flash player

اسلام آباد،ایس آر اوتین سو اکیاون معطل

 وزیرخزانہ نے ایس آر اوتین سو اکیاون معطل کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر،ٹریڈرز ایسوسی ایشن اورچیمبرآف کامرس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بزنس کمیونٹی کے اصرارپرایس آر او تین سو اکیاون معطل کردیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر، ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور چیمبرز آف کامرس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو متعلقہ ایس آر او سے متنازع شقوں کے خاتمے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ ایس آر او تین سواکیاون پر بزنس کمیونٹی نے شدید تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ مزکورہ ایس آر او کے تحت ٹیکس اتھارٹیزکو امتیازی اختیارات حاصل تھے۔