Get Adobe Flash player

بارشوں سے کپاس کی فصل متاثر، قیمتوں میں 100 روپے فی من اضافہ

بارشوں کے باعث کپاس کی فصل میں تاخیر ہونے سے روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں ، نرخ 100 روپے من ہوگئے۔ملک میں روئی کی نئی قیمت چھ ہزار نو سو روپے فی من پر پہنچ گئی ہے ۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن زون میں حالیہ دنوں میں بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کپاس کی فصل میں ایک ماہ کی تاخیر ہو گئی۔دوسری جانب کپاس کی آئندہ فصل کے پیشگی سودے بھی شروع ہو گئے ہیں اور سانگھڑ میں روئی کی 400 بیلز کے پیشگی سودے 7 ہزار روپے من کی سطح پر طے پائے جن کی ڈلیوری 15 جولائی کو ہوگی۔