آئی ایم ایف کا مالیاتی اخراجات میں کمی پر زور

 حکومت آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی اخراجات میں کمی پر زور دیا ہے، جس کے پیش نظر آئندہ مالی سال حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں تین فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کے لئے پانچ سو پچیس ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے، رواں مالی سال اس مد میں پانچ سو چالیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی سے مالی خسارے میں بھی کمی ہوگی، نئے بجٹ میں مالی خسارے کا اندازہ جی ڈی پی کے چار اعشاریہ آٹھ فیصد کا اندازہ لگایا جائے گا، جو رواں مالی سال چھ اعشاریہ تین فیصد رہنے کا امکان ہے۔