Get Adobe Flash player

دو ماہ کے دوران ناریل کی قیمت 270روپے تک پہنچ گئی

گزشتہ چار تا پانچ ہفتوں کے دوران ناریل کی قیمتوں میں پچاس روپے فی کلو کے اضافہ سے تھوک قیمت 270روپے تک بڑھ گئی ہے ۔ خشک میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک تا ڈیڑھ ماہ کے دوران خشک گری (ناریل ) کی درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں مقامی منڈیوں کی رسد کم ہوئی ہے اور رسد میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی کا سبب مقامی درآمد کنندگان کی جانب سے نئی پیداوار کا انتظار تھا تاکہ ہمسایہ ممالک میں ناریل کی تازہ پیداوار شروع ہو جائے لیکن پیداوار میں تاخیر کی وجہ سے درآمدات متاثر ہونے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔ ملک میں خشک گری کی بہت کم مقدار پیدا کی جاتی ہے جبکہ مقامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔