کراچی،آلو ،پیاز سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ میں کمی

 کراچی سبزی منڈی میں آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی، لیکن منافع خوروں نے قیمتیں کم نہ کیں۔سبزی منڈی میں سپلائی بہتر ہونے پر آلو میاں کے نخرے کم ہو ہی گئے، کافی عرصے سے پچاس روپے فی کلو فروخت ہونے کے بعد اب سبزی منڈی میں پانچ روپے نیچے آگئے، لیکن آلو میاں کا یہ بھائو صرف سبزی منڈی کی حدود کے اندر ہی ہے، بازار میں تو وہی بھائو ہے۔آلو میاں کے بعد آنسو آٹھ آٹھ آنو رلانے والی پیاز کو بھی رحم آگیا، اور یہ پندرہ سے بیس روپے فی کلو پرآگئی، ساتھ ہی ہانڈی کی جان ٹماٹر نے شہریوں کے چہرے پر لالی بکھیرنے کی ٹھانی ہے، اسی لئے تو اب بیس روپے میں ایک کلو مل رہا ہے۔سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ تو عوام کی جیب سے نکالا جاتا ہے، لیکن کمی کا پھل کسی کو کیوں نہیں ملتا؟