ملکی تاریخ کی ریکارڈ 53 لاکھ 30ہزار ٹن چینی کی پیداوار

گنے کی کریشنگ کے حالیہ سیزن کے دوران ملکی تاریخ کی ریکارڈ 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کریشنگ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار میں 6.07فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں چینی کی پیدوار ریکارڈ حد تک بڑھی ہے، کرشنگ سیزن کا آغاز نومبر 2013میں ہوا تھا جو اپریل 12014تک جاری رہا۔ پی ایس ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کریشنگ سیزن کے دوران 15 اپریل 2014تک 11لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت گنے سے 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی گئی ہے جبکہ سیزن کیلئے پی ا یس ایم اے نے 50 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا۔ تھا۔ ملک میں چینی کی مقامی کھپت کا تخمینہ 45 لاکھ ٹن سالانہ ہے ۔