Get Adobe Flash player

ٹیکسٹائلز اورکپڑے کی برآمدات میں12.24 فیصد کی کمی

گزشتہ مالی سال میں مئی2017 کے دوران ٹیکسٹائلز اورکپڑے کی قومی برآمدات میں12.24 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017 کے دوران برآمدات کا حجم 938.589 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں مئی 2016 کے دوران برآمدات سے 1.069 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی مجموعی قومی برآمدات میں1.98 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اورجولائی تا مئی2016-17 کے دوران 11.234 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 11.461 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔