Get Adobe Flash player

اسلام آباد،سی این جی 15 روپے فی کلو مہنگی، شہری پریشان

جڑواں شہروں میں سی این جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، شہریوں نے گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ مسترد کردیا۔ عوام پہلے ہی بڑ ھتی ہو ئی مہنگائی کا رونا رو رہے تھے کہ اچانک سی این جی مالکان نے گیس کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ کر کے عوام کے ناتواں کندھوں پرمزید بوجھ ڈال دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے گیس پہلے ہی نہیں مل رہی اوپرسے سی این جی مافیا نے ازخود گیس کی قیمتیں بڑھا د یں۔ اوگرا کی جانب سے بھی سی این جی مالکان کے اس اقدام کے خلاف کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت خاموشی کی بجائے گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر سخت کارروائی کرے۔ سی این جی مالکان کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ تو شہریوں نے مسترد کر دیا تاہم عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کی بے حسی بھی لمحہ فکریہ ہے۔