Get Adobe Flash player

رواں مالی سال بجٹ خسارہ5.7 فیصد رہنے کا امکان

آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کے چار اعشاریہ آٹھ فیصد لگایا جا رہاہے، رواں مالی سال خسارہ پانچ اعشاریہ سات فیصد رہے گا۔ وزارت خزانہ کیمطابق رواں مالی سال وفاق اور صوبوں کے اخراجات میں کمی کے پیش نظر بجٹ خسارہ چھ اعشاریہ تین فیصد کے ہدف سے کم پانچ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی میں ٹیکسوں کے تناسب کا ہدف دس اعشاریہ نو فیصد تک بڑھانا تھا، جو صرف دس اعشاریہ پانچ فیصد ہی رہے گا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی اور ٹیکس وصولی میں قدرے بہتری کے باعث آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کا اندازہ چار اعشاریہ آٹھ فیصد اور مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے لئے چار فیصد لگایا گیا ہے۔