زرعی مصنوعات کی سالانہ برآمدات 288ارب ڈالر سے تجاوز

پاکستان کی زرعی مصنوعات کی سالانہ برآمدات 288بلین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں۔وزارت تحفظ خوراک کے ذرائع کے مطابق پاکستان دنیاکاپانچواں بڑا زرعی ملک ہے جس کی مشہور فصلات میں کپاس، گندم ، گنا ، چاول اور پھل شامل ہیں۔ ملک کی کل جی ڈی پی میں 21 فیصد زراعت کاہے ۔ پاکستان سالانہ 288.18بلین ڈالر کی زرعی مصنوعات برآمد کررہاہے جن میں پھلوں کی برآمد 20بلین ڈالر ، مچھلی کی 19بلین ڈالر ، تمباکو اور اس کی دیگر مصنوعات کی 1.15 بلین ڈالر ،چاول کی 180 بلین ڈالر ، سبزیات کی 10بلین ڈالر ، گوشت کی 10بلین ڈالر ، مصالحہ جات کی 2.25 بلین ڈالر اور خوردنی تیل و سیڈ آئل کی برآمد 1.6بلین ڈالر ہے نیز ایک لاکھ 30ہزار جانور بھی ایکسپورٹ کئے جارہے ہیں۔ پاکستان کیلے ، آم ، سیب ، مالٹے ، کھجور، آلو اور سرخ مرچ بھی امریکہ ، یورپ ، مشرق وسطی کو برآمد کررہاہے