Get Adobe Flash player

کاشتکار دھان کی ممنوعہ اقسام کاشت نہ کریں'محکمہ زراعت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی ممنوعہ اقسام 386، سپر فائن ، کشمیرا ، مالٹا ، ہیرو اور سپرا کا شت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار ان اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ ان سے پیدا ہونے والا چاول انتہائی ناقص ہوتا ہے اور ان اقسام کی ملاوٹ کے باعث ملکی و غیر ملکی منڈی میں باسمتی کی قیمت انتہائی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ زرزاعت کے ترجمان کے مطابق سپر باسمتی ، باسمتی 385،باسمتی 370،باسمتی 2000،باسمتی پاک ، باسمتی 198، باسمتی شاہین ، کے ایس کے 515، اری 6، کے ایس 282، نایاب اری 9کی کاشت سے جہاںبہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔ وہیں صحت مند فصل کی فروخت سے مالی فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 20جون تک دھا ن کی کاشت مکمل کر یں تاکہ چاول کی بمپر کراپ کاحصول یقینی ہو سکےـ