Get Adobe Flash player

ایشیائی مارکیٹ میںخام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میںملا جلا رجحان رہا۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں یو ایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی جولائی کیلئے سپلائی 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 104.02 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ بدھ کی رات ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 1.74 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا تھا۔ برنٹ نارتھ دی کروڈ کی جولائی کی سپلائی ایک سینٹ کے اضافے کے ساتھ 110.56 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔