Get Adobe Flash player

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں اضافہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج میںمندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کومعمولی مند ی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 28700کی نفسیاتی حدپر برقرار رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب42کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت35.54فیصدکم جبکہ52.39 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ فروخت دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زو ن میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28716پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ،توانائی,پیٹرولیم اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 28928پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم سیاسی افق پر پھیلی بے یقینی اور شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ایک مرتبہ اضافے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے۔