پاکستان اور امریکا کا تجارت بڑھانے پر اتفاق

وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ زرعی پیداوار کو وسعت دینے اور سروس سیکٹر کی تجارت میں اضافے پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں۔