ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ ڈالراضافہ

 ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ ڈالراضافہ،، مجموعی ذخائر کی مالیت تیرہ ارب تیرہ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرتیس کروڑ ڈالراضافے سے تیرہ ارب تیرہ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالرہوگئے۔کثیرجہتی اور دوطرفہ ذرائع سے پچاس کروڑ سات لاکھ ڈالروصول ہوئے جبکہ بیرونی قرضوں کی مد میں بیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کی گئی۔ زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر میں مرکزی بینک کے پاس آٹھ ارب بتیس کروڑ جبکہ کمرشل بیبنکوں کے پاس چار ارب اکیاسی کروڑ ڈالرہیں۔ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ ڈالراضافہ،، مجموعی ذخائر کی مالیت تیرہ ارب تیرہ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔