Get Adobe Flash player

وفاقی بجٹ میں ملازمین کے پے اسکیلز پر نظرثانی کی تجویز مسترد

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے نظرثانی شدہ پے اسکیل جاری کرنیکی تجویزمستردکردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کیطرف سے اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پرنظرثانی کیلئے ورکنگ بارے پوچھاگیا تھا، وزارت خزانہ نے ریگولیشن ونگ کی پے اسکیل پرنظرثانی بارے ورکنگ کی تجویزمستردکردی اورکہاکہ پے سکیلزپر2015-16میںنظر ثانی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے ہرتین سال بعدملازمین کے نظر ثانی شدہ پے اسکیل جاری کرنیکااعلان کیاتھا۔ جس کے تحت اگلے سال پے اسکیلز پر نظرثانی کی جائیگی۔اس سے قبل 2011-12 میں پے اسکیلز پر نظرثانی کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافے کافیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میںہوگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پہلے دس فیصداضافہ تجویزکیاجائیگا اورتوقع ہے کہ کابینہ کے اجلاس میںاس تجویزشدہ اضافے کی شرح کوبڑھاکرپندرہ فیصدکیے جانیکاامکان ہے۔