Get Adobe Flash player

رواں مالی سال 10 ارب 86 کروڑ روپے کا سونا درآمدکیاگیا

کرپشن زدہ ٹیکس نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، بے نامی ٹیکس پئیرز نے دس ارب اسی کروڑ روپے مالیت کا سونا درآمد کیا۔ درآمدی اسکیم کا بڑے پیمانے پرغلط استعمال کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے، رواں مالی سال کے دوران دس ارب چھیاسی کروڑ روپے مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کا مقصد پاکستانی زیورات کو عالمی سطح پرمتعارف کرکے، برآمدات کو فروغ دینا تھا۔ اسکیم کے تحت، چھ ماہ کے اندرایکسپورٹ کئے گئے زیورات کے اسی فیصد مساوی خالص سونا، ڈیوٹی فری امپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال صرف پندرہ کروڑ چوبیس لاکھ روپے مالیت کے تیارشدہ ریورات ایکسپورٹ ہوئے۔، جبکہ اس کے عوض دس ارب چھیاسی کروڑ روپے مالیت کا خالص سونا درآمد کیا گی۔