کراچی، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کے بھائو میں بالترتیب 85 روپے اور 100 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 42 ہزار 42 روپے سے کم ہو کر 41 ہزار 957 روپے اور فی تولہ کی قیمت 49 ہزار 50 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 950 روپے رہ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کی مندی سے 1 ہزار 292 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 38 ہزار 539 روپے سے کم ہو کر 38 ہزار 460 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ صرافہ مارکیٹوں میں چاندی تیزابی فی 10 گرام کے بھائو 630.00 روپے اور فی تولہ کی قیمت 735.00 روپے پر برقرار رہی۔