Get Adobe Flash player

وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو ساڑھے 25ارب روپے جاری کر دئیے

وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو تھرمل پاور پلانٹس کو فراہم کیے گئے تیل کی مد میں ساڑھے 25 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔حکومت پی ایس او کو جلد مزید ساڑھے 5 ارب روپے جاری کردے گی۔ ذرائع کے مطابق کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومتی ضمانت پر کچھ مقامی بینکس پر مشتمل ایک گروپ نے 31 ارب روپے قرض فراہم کیا ہے۔اس رقم میں میں سے ساڑھے 25ارب روپے حکومت نے پی ایس او کو جاری کردیے ہیں جبکہ باقی رقم بھی جلد ادارے کو ادا کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کو جاری ہونے والی اس رقم کے بعد پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں بہتری آ نے سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔