Get Adobe Flash player

یوفون کا کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میںتھری جی سروس کا باقائدہ آغاز

یوفون نے ایک بار پھر سبقت لیتے ہوئے پاکستان کے چار بڑے شہروں لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں سب سے پہلے 3Gسروس تجارتی بنیادوں پر فراہم کرنی شروع کر دی ۔ اب صارفین اس تھرڈ جنریشن موبائل ٹیلی فون اور اس کے حیرت انگیز فوائد کاتجربہ کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یوفون نے پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے اپنے صارفین کے لئے پیش کیا ہے ۔ 24مئی 2014سے لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں 3Gسروس استعمال کرنے کے چارجز ٹیرف کے مطایق لئے جائیں گے۔ان شہروں کے صارفین نے اس سے پہلے مفت آزمائشی سروس سے استفادہ کیا تھا۔