Get Adobe Flash player

امرود ، کھجور ، تربوز کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین زراعت

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر امرود ، کھجور ، تربوز ، انار ، سٹرابری کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔ایک ملاقات کے دورا ن انہوںنے بتایاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہترین موسموں اور مثالی زرعی زمین سے نوازا ہے جبکہ قدرتی ماحول اور ذرخیز زمینوں کے سبب ملک میں امرود ، کھجور ، تربوز ، انار ، سٹرابری کی شاندار پیداوار کے حصول کے روشن امکانات موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معمولی سی محنت ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور کاشتکاری کو فروغ دے کر ان پھلوں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی عام کرکے کاشتکاروں و باغبانوں کے مالی وسائل کئی گنا بڑھائے جا سکتے ہیں ۔ انہوںنے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیاکہ ہر سال ملک میں اربوں روپے کے پھل ضائع ہو جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک چھوٹے کاشتکاروںکو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس نہیں کروایا جاتااس وقت تک ملکی معیشت کا استحکام ناممکن ہے۔