گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.05 فیصدکی معمولی کمی

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس اشاریے (ایس پی آئی) کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.05 فیصدکی معمولی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر 9.04فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے کم آمدن طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.17 فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر ان کے لیے مہنگائی 7.26 فیصد بڑھ گئی،8ہزار تا 12ہزار روپے کمانے والوں کے لیے مہنگائی میں 0.12 فیصد، 12ہزارسے 18ہزار روپے کمانے والوں کے لیے 0.09 فیصداور 18ہزارسے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں0.06 فیصد کمی ہوئی۔