Get Adobe Flash player

چین کے ریلوے انجن بیکار نکلے، حکومت نے مزید لینے سے انکار کردیا

محکمہ ریلوے نے چین سے مزید انجن نہ منگوانے کا فیصلہ کرلیا، چینی کمپنی کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔چین سے آئے نئے نویلے انجنوں کو شائد پاکستان کا گرم ماحول راس نہ آیا، پٹری پر نکلتے ہی اکثر کا دماغ چکرایا، کوئی غصہ کھا کر ہوا گرم تو کسی کا سسٹم ہی سمجھ نہ آیا، یوں کوئی یہاں رکا، کوئی وہاں رکا اور معاملہ پارلیمینٹ تک بھی جا پہنچا۔وزیر ریلوے نے تکنیکی خرابیوں کے باعث مزید انجنوں کی سپلائی فوری روکنے کا فیصلہ کیا اور  انجنوں میں سافٹ ویئر کی خرابی دور کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کہتے ہیں موجودہ انجنوں کی کارکردگی رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید 35 انجن منگوائے جائیں گے۔معاہدے کے تحت 23 جون تک چینی کمپنی نے 21 ارب 40 کروڑ روپے کے 58 انجن فراہم کرنا ہیں لیکن حکومت نے معاہدے میں دسمبر تک توسیع کی بھی درخواست کردی۔