Get Adobe Flash player

بیرون سرماریہ کاروں کی منافع کی وطن واپسی ایک ارب ڈالرتک پہنچ گئی

رواں مالی سال کے اختتام تک بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وطن واپسی ایک ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی،حکومت کی لبرل پالیسی کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع اور ڈیوڈنڈ کی وطن واپسی کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ دس ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں اٹھانوے کروڑ چون لاکھ ڈالروطن واپس بھیجے۔ جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے سولہ فیصد زائد ہیں۔ حکومت نے فارن انویسٹرزکو سو فیصد منافع وطن واپس بھیجنے کی سہولت دی ہے، جس کا بیرونی سرمایہ کاربھرپورفائدہ اٹھا رہے ہیں۔