اسلام آباد، نیلم جہلم منصوبے کیلئے چودہ ارب روپے جاری

منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد منصوبہ بندی کمیشن نے رواں مالی سال میں نیلم جہلم منصوبے کیلئے چودہ ارب روپے جاری کردئے ہیں۔منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کے علاوہ وزیر اعظم کے منظور کردہ کراچی لاہور موٹر وے منصوبے میں اراضی کے حصول کیلئے پچیس ارب پچاس کروڑ روپے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں اراضی کے حصول کیلئے دس ارب پچاس کروڑ، اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کیلئے سولہ ارب ، گوادر فری پورڈ زون کیلئے چھ ارب اور اسلام آباد، مری، مظفر آباد ریلوے منصوبے کیلئے دو ارب روپے جاری کردئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید فنڈز مالی سال چودہ پندرہ کے بجٹ میں جاری کئے جائیں گے تاکہ ان منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔