Get Adobe Flash player

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 6.5 فیصد اضافہ

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے،، نوماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشناپٹما کے چیئرمین یٰسین صدیق کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ،، برآمدی فروغ کا باعث بنے گا۔ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم ڈالرکی قدر میں کمی کا سوتی دھاگے اور سوتی ملبوسات کی برآمدات پر منفی اثر پڑا ہے۔ چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام سے بھی پیداواری لاگت میں بہتری نہ لاسکا۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے۔