بلوچستان میں روئی کی پیداوار میں 10 ہزار بیلز کا اضافہ

گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کپاس کے سیزن کے دوران صوبہ بلوچستان میں روئی کی پیداوار میں 10 ہزار بیلز کا اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران صوبے کی کپاس کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال صوبے میں روئی کی 53 ہزار بیلوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال صوبے کی پیداوار 63 ہزار بیلز تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیزن کے دوران زیادہ رقبہ پر کاشت اور بہتر بیجوں کے استعمال سے صوبہ میں 80 ہزار تا ایک لاکھ روئی کی بیلز کی پیداوار حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل منافع بخش ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس کی کاشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔