Get Adobe Flash player

دو روز میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے74ارب روپے جاری

منصوبہ بندی کمیشن نے پھرتی دکھاتے ہوئے صرف دو روز میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے چوہتر ارب روپے جاری کر دیئے۔وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لئے چار سو پچیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے، جس میں سے مزید چوہتر ارب روپے جاری کر دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتیس مئی کو اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے گیارہ کھرب پچہتر ارب روپے کی منظوری متوقع ہے، کل پی ایس ڈی پی میں سے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ سو پچیس ارب اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چھ سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔