انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید98.85روپے اور قیمت فروخت98.90روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید99.65روپے سے کم ہوکر99.55روپے اور قیمت فروخت99.80 روپے سے کم ہوکر 99.75 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدر 25پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید135.75روپے سے کم ہوکر 135.50 روپے اور قیمت فروخت136روپے سے کم ہوکر 135.75روپے ہوگئی۔