Get Adobe Flash player

ٹیکسٹائل و گارمنٹس مصنوعات کی بر آمدات میں 7.96 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس مصنوعات کی بر آمدات میں 7.96 فیصد اضافہ ہوا، مذکورہ عرصہ میں 5.22 ارب ڈالر کی بر آمدات ہوئیں ،گزشتہ سال 4.81 ارب ڈالر کی بر آمدات ہوئی تھیں۔ وزارت ٹیکسٹائل کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2013-14ء جولائی تا مارچ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس کے شعبے میں 41کروڑ 57لاکھ 16ہزار ڈالر کی زائد بر آمدات ہوئیں جو کہ بر آمدات میں 7.96 فیصد اضافہ بنتاہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 9ماہ میں سوتی کپڑے کی بر آمد میں بلحاظ مقدار 12.26فیصد جبکہ بلحاظ قیمت 6.99فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے 9ماہ میں دو ارب 12کروڑ 52لاکھ 10ہزار ڈالر مالیت کا 1765 میٹرک مربع میٹرک کپڑا بر آمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے میں ایک ارب 98کروڑ 62 لاکھ 78ہزار ڈالر کا 1572میٹرک مربع فٹ سوتی کپڑا بر آمد کیا گیا تھا۔