پنجاب میں آلو کی پیداوار میںساڑھے 9لاکھ ٹن کاریکارڈ اضافہ

حکومتی اقدامات ، پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے معیاری تصدیق شدہ بیج کی فراہمی اور محکمہ زراعت کے مشاورتی عمل کے باعث پنجاب میں آلو کی پیداوار میں ساڑھے 9 لاکھ ٹن کا ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کے باعث گذشتہ سال کی نسبت امسال پنجاب میںآلو کی پیداوار 29لاکھ ٹن سے بڑھ کرساڑھے 36لاکھ ٹن تک جا پہنچی ہے۔ماہرین زراعت نے بتا یا کہ کاشتکاروں ، زمینداروں ، کسانوں کی جانب سے آلو کی کاشت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں جس کے باعث آلو اور دیگر سبزیوں و پھلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول سے ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار کو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔